راولپنڈی(نیوزڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے دورے میں افغان امن کی بحالی اورسرحدی امور کی نگرانی بہتر بنانے پرغورکیاجائیگا، امن عمل کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔ہفتہ کوصحافیوں کے ایک گروپ کوبتایا کہ پاکستان مکمل طورپر امن کے عمل میں اپناکرداراداکریگا۔ انہوں نے کہاکہ دورہ افغانستان بہت اہم ہے اور اس پر غورکیاجائیگاکہ آگے کس طرح چلنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے اجتماعی طورپرآگے بڑھنا ہوگا اور سب نے ذمہ داری پوری کرنی ہے سب کو اپنا کرداراداکرناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس عمل میں شامل رہے گا اورمخلصانہ کوششیں کریگا پاکستان افغان بھائیوں کی مدد چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کو پاکستان میں امن کی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے دورہ افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی۔