اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ سابق جنرل حمیدگل نے مجھے شادی نہ کرنے کامشورہ دیاتھاتومیں نے ان سے کہاکہ آپ توایک باشریعت انسان ہیں ۔ریحام خان نے کہاکہ حمیدگل کے بیٹے عبداللہ گل کے پاس میرے بارے میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ہونے کے شواہد موجود ہیں توعدالت میں جاکرثابت کریں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کاوہ روپ دیکھاجوآپ دھرنوں میں ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے بچوں کے بارے میں بتایاتومیں نے ان کے بارے میں نرم رویہ رکھاجوکہ میری طبیعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ خاوندکاکردارگھرمیں لیڈرجیسانہیں ہوتا۔ریحام خان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ جوسلوک میں نے عمران خان کادیکھاوہ کوئی اورکوئی نہیں دیکھ سکااس لئے مجھے میڈیااورسوشل میڈیاپرتنقید کانشانہ بتایاگیا۔