لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرامودی جاتی امراءمیں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہیلی کاپٹر سے پہنچے۔ ہیلی پیڈ سے گھر تک کا سفر گاڑی میں ہوا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی جی وزیر اعظم کا گھر باہر کھلی جگہ پر گاڑی سے اتر کر دیکھنے کے خواہش مند تھے، مگر گاڑی ہیلی پیڈ تک کہیں نہیں رکی۔ذرائع نے بتایاکہ اہم معاملات پر دونوں سربراہان کی بات صرف گاڑی میں ہوئی، لیکن یہاں کیا بات چیت ہوئی، کون سے معاملات پر ہوئی، یہ کوئی نہیں جانتا، اس کا اظہار ایک اہم وزیر نے ایک خاندانی شخصیت کے ساتھ کیا، اس دوران کسی بھی پاکستانی مہمان کو براہ راست مودی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت ساتھ رہنے کے باوجود وزیر اعظم نواز شریف نے ایک لمحے کے لئے بھی مودی کو تنہا نہیں چھوڑا۔