لاہور(نیوزڈیسک) حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہاہے کہ کسی بھی مثبت سوچ والے بندے کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری پر اعتراض نہیں ہو سکتا، تاہم دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری عوام ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو پاکستان اور بھارت کو قریب لائے۔