لاہور(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ کی ہدایت پرنادرا نے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کیلئے ہر اس شخص کو اختیار دیدیا ہے جس کے پاس نادرا کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے۔نادرا سے وابستہ سینئر سنٹر انچارج نے بتایا کہ نئے قانون کے مطابق نادرا کا شناختی کارڈ ہولڈر کسی بھی شخص کا ”نادرا فارم“ کی تصدیق کرسکتا ہے جبکہ آئندہ تبدیلی نام اور درستی نام کا اشتہار بھی اخبار میں دینے کی ضرورت نہیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ جس شخص نے اپنا نام تبدیل یا درست کروانا ہوگا وہ اب 20 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر لگوا کر نادرا آفس کو دیگا جو نام تبدیل یا درست کرسکے گاہم نے عام آدمی کے تسدیق شدہ فارم وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں۔