سرگودھا (ویب ڈیسک)سرگودھا میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے ماں اور اسکی دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو زرائع کے مطابق علاقہ فیکٹری ایریا چھوٹا چوک کے قریب رات گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث خاتون گھر کے چولہے کھلے چھوڑ کر سوگئی۔صبح دیا سلائی جلائی تو آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ماں اور اسکی دو بچیاں جن کی عمریں ایک سے چار سال کے درمیان تھی، جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔اہل محلہ کے اطلاع دینے پر ریسکیو نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔