اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے لودھراں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کافیصلہ کرلیاہے ۔انتہائی معتبرذرائع کے مطابق اصل حقائق سے آگاہی کیلئے خفیہ طور پر بھی معلومات اکٹھی کی جا ئیں گی اوردیرینہ کارکنوں سے خفیہ رابطے کرکے ان سے شکست کی وجوہات معلوم کی جائیں گی جس کی وجہ سے کارکنوں میں بھی خوشی کی لہردوڑگئی ہے کہ ان کوبھی قیادت میں اہم فیصلوں میں شریک کرنے کافیصلہ کیاہے ۔(ن) لیگ کی قیادت نے مضبوط پوزیشن اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے باوجود لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست پر ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لودھراں میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف بھی اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر مرکزی رہنماو¿ں سے بھی رپورٹ طلب کی جائے گی۔شکست میں مقامی سطح پر مخالفت کے بارے میں خفیہ طور پر معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔