کراچی(نیوزڈیسک)شدید ترین دباﺅ کے بعدبلاول زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے جاںبحق بچی کے والد نے ہتھیار ڈال دیئے،گزشتہ روز اسپتال جاتے ہوئے انتقال کرجانے والی 10ماہ کی بچی بسمہ کے والد فیصل کا ضلعی انتظامیہ کو بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم کسی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتے اور معاملے سے الگ ہوگئے۔بسمہ نے گزشتہ روز کراچی میں اسپتال لے جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے راستہ نہ ملنے پر دم توڑ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق بسمہ کا والد فیصل فشریز میں ٹھیکیدار کے پاس کام کرتا ہے، حکومت سندھ نے بسمہ کے ورثا کےلیے تاحال معاوضے کا اعلان نہیں کیا۔