اسلام آباد(نیوزڈیسک)شام میںغیرملکی مداخلت،پاکستان کا باضاطہ موقف جاری،امریکہ ،یورپی اور اسلامی ممالک حیرت زدہ،پاکستان نے کہاہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات سینیٹ کی خارجہ ا±مور کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری نے کہی انہوںنے کہاکہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور عرب جمہوریہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر شامی بحران کا پ±ر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔