پیرس(نیوزڈیسک)قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 66ویں سالگرہ آج فرانس میں بھی منائی جائے گی ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں خصوصی تقریب ہو گی اور کیک کاٹا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 66ویں سالگرہ آج فرانس میں بھی منائی جائے گی ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بھی آج 66ویں سالگرہ ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ مشترکہ طور پر منائی جائے گی اور کیک کاٹا جائے گا ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ،سینئر نائب صدر منظور جنجوعہ ۔نائب صدر چوہدری محمد فردوس نائب صدر ڈاکٹر محمد افضل ۔نائب صدر سبط مذمل ،وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین ،آرگنائزر چوہدری تاج دین سکھیرا۔اور سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے میاں محمد نواز شریف کو اپنی زندگی کے 66سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی ہے