اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی تاریخ میں دوسابق جرنیلوں کے درمیان شدید جنگ

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کا اعلان پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر سینئر سویلین اور فوجی تنظیمی ڈھانچے سے وابستہ افراد کی مشاورت کے بعد کیا تھا۔۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دسمبر 2013 میں خصوصی عدالت میں غداری کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست کے بعد جنرل پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے معاملے میں جنرل کیانی کو بھی شامل کیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سابق فوجی آمر پرویز مشرف نے سابق فوجی سربراہ جنرل کیانی کو مرکزی ملزم قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ جنرل کیانی 27 نومبر 2007 کو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر ہوئے تاہم انھوں نے ایمرجنسی منسوخ نہیں کی۔ پرویز مشرف نے کہاکہ اسے منسوخ نہ کرنے پر، جنرل کیانی بھی مرکزی ملزم ہیں۔سابق صدرنے اس بات پر زور دیا کہ جنرل کیانی کے ساتھ ساتھ انھوں نے سینئر سویلین اور فوجی رہنماو¿ں جن میں وزیراعظم شوکت عزیز بھی شامل ہیں سے مشاورت کی تھی۔جنرل مشرف نے الزام لگایا کہ شوکت عزیز اور ا±س وقت کے وزیر قانون زاہد حامد (جو موجودہ حکومت کی کابینہ کے رکن بھی ہیں) جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے دیگر ججز، فوج کے تمام سینئر اراکین خاص طور پر جنرل کیانی، تمام وزراء، تمام گورنرز، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین، قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، تمام سینئر وفاقی اور صوبائی بیوروکریٹس ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے مرکزی ملزم، مددگار اور سہولت کار ہیں۔سابق صدر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ایمرجنسی کا اعلان اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کی تجویز پر کیا تھا، لیکن اس کی سمری حیرت انگیز طور پر سرکاری ریکارڈ سے کچھ ’متعلقہ‘ لوگوں نے غائب کردی۔انھوں نے کہا کہ 2008 میں میرے صدارت چھوڑنے کے بعد کچھ لوگوں نے ذاتی طور پر 3 نومبر 2007 کے حوالے سے بنائی جانے والی سمری کو ریکارڈ سے غائب کردیا ہے۔ان کے بیان کے مطابق مذکورہ سمری 2013 میں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائی گئی تھی۔جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ جسٹس افتخار محمد چوہدری انصاف کی فراہمی کے نام پر قانون سازی اور ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔ 9 مارچ کے اقدام پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے بیٹے کے خلاف دائر ریفرنس کے بعد وہ میرے ساتھ انتقام پر اتر آئے تھے اس ریفرنس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا۔جنرل مشرف نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کو ’نیک نیتی‘ سے قبول کیا لیکن اس کے بعد صورت حال خراب ہوتی چلی گئی۔ اس وقت ’بدقسمتی سے عدالتی فیصلوں کے تحت 61 ایسے دہشت گرد رہا کیے گئے جنھوں نے کراچی، راولپنڈی، سرگودھا،خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں پناہ حاصل کر رکھی تھی انھوں نے کہا کہ ایسے بہت سے مقامات تھے جہاں دہشت گردوں اور ان کے عزیزوں نے حکومت کے اختیارات کو چیلنج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلہ کیا۔سابق صدرنے کہا کہ ا±س وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے 3 نومبر 2007 کو ایک خط بعنوان ’قومی سیکیورٹی کی صورت حال‘ کے ذریعے ملک میں جاری دہشت گردی، عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا اور عدلیہ کی جانب سے ان کے حدود سے تجاوز کرنے کے بڑھتے ہوئے عام خیال کا بھی ذکر کیا۔جنرل مشرف نے دعویٰ کیا کہ شوکت عزیز مذکورہ خط کے ذریعے ایمرجنسی لگوانا چاہتے تھے تاہم میں نے سختی سے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ اگر وزیراعظم اس حوالے سے باقاعدہ سمری بھیجیں تو وہ ان کے مشورے کے مطابق ہدایت دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم شوکت عزیز نے مجھے اپنے اسٹاف کے ذریعے سمری بھیجی جو میں نے صدارتی ہاو¿س میں وصول کی۔خیال رہے کہ جنرل مشرف نے کبھی بھی ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اپنے کردار کو مسترد نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ اقدام ا±س وقت کے وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف، کور کمانڈرز، ا±س وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف ¾گورنرز اور دیگر کی مشاورت کے بعد اٹھایا تھا۔اپنے دفاع میں انہوںنے کہاکہ انھوں نے یہ اقدام آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اٹھایا تھاانھوں نے تفتیشی ٹیم کو تجویز دی کہ وہ ’نامزد کیے جانے والے متعلقہ افراد سے ملاقات کرے انھوں نے کہا کہ ان سرکاری اہلکاروں نے کبھی بھی ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے میں مشاورت نہ دینے کو مسترد نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی اس کی وضاحت کی ہے۔پرویز مشرف کے بیان کے مطابق 2010 میں ہونے والی اٹھارویں ترمیم کے باعث آرٹیکل 6 میں ترمیم ہوچکی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے مذکورہ آرٹیکل میں لفظ ’معطل‘ اور ’عارضی التواء‘ کو شامل کیا گیا‘ مزید یہ کہ وہ 2007 میں ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر اسے لاگو نہیں کرسکتے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو کہا کہ وزیراعظم شوکت عزیز اور ان کی کابینہ کی جانب سے ایمرجنسی کی تجویز اور میری جانب سے اسے منظور کیے جانے پر مجھ پر مقدمہ نہیں بنایا جاسکتا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…