پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وعدہ کو پورا کر دکھایا ہے ،عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے اعلامیہ جارنے کرنا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختون خواہ میں وزراءکو سیکیورٹی تو ملے گی لیکن ان کیلئے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ عمران خان نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کے دوران کہاتھا کہ کراچی میں وی آئی پی کلچر کے باعث ننھی بسمہ کی جان چلی گئی اس لیے وہ وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی شروعات سب سے پہلے خیبر پختون خواہ سے کریں گے جہاں کسی کے لیے بھی سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی عوام کو مشکل میں ڈالا جائے گا ۔