اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بے نظیرکی برسی ،آصف زرداری شریک نہیں ہونگے ،وجہ انتہائی تشویشناک

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 8ویں برسی 27دسمبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔برسی کے حوالے سے ملک کے تمام اضلاع میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے ۔برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدابخش میں ہوگا ۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے 26دسمبر کو لاڑکانہ پہنچنا شرو ع ہوجائیں گے ۔برسی کی تقریبات کا آغاز27دسمبر کی صبح 9بجے قرآن خوانی سے ہوگا ۔10بجے سے 12بجے تک لنگر عام ہوگا ۔ایک بجے گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ ہوگا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔5بج کر 20منٹ پر 2منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔5بج کر 25منٹ پر بے نظیر بھٹو اور دیگر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔6بجے نوڈیرو ہاو¿س میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا ،جس میں ملک کی صورت حال اور تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہے ،جس کے باعث ان کی پاکستان آمد مشکل ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…