اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے میٹرو پولیٹین کی مخصوص نشستوں میں تبدیلی کرتے ہوئے تعداد16 سے بڑھا کر27کردی ہے،وزارت داخلہ نے قبل ازیں جو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا انکی تعداد16 تھی تاہم الیکشن کمیشن کی نشاندہی پر وزارت داخلہ نے میٹروپولیٹین کی مخصوص نشستوں میں ترمیم کرتے ہوئے انکی تعداد اب27 کردی ہے،الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکشین پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے،الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں17 ووٹرز ممبرز3 ایک ٹیکنوکریٹ3یوتھ ممبرز اور تین اقلیتی سیٹیں ہوں گی،الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 30دسمبر تا31 دسمبر وصول کئے جائیں گے اور اس حوالے سے امیدواروں کی فہرست کا نوٹیفکیشن یکم جنوری کو ہوگا جس میں ایک دن 2جنوری تک اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے،3جنوری کو سکروٹنی اور4جنوری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جن کے خلاف اعتراضات داخل ہوئے ہوں گے اور الیکشن 16جنوری2016ء کو ہوں گے اور18جنوری کو حتمی