لودھراں(نیوزڈیسک) عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کے باعث ننھی بچی بسمہ کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ خیبر پختونخوا میں اب وزیر اعظم کے لئے بھی ٹریفک نہیں رکے گی ۔لودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں پروٹوکول کے باعث سول ہسپتال کے باہر ننھی بچی بسمہ کی ہلاکت افسوسناک ہے ،بسمہ کی ہلاکت کے بعد پوری قوم ایک ساتھ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں وی وی آئی پی کلچر نہیں تو یہاں یہ کیوں ہوتا ہے ، کیوں ٹریفک روک دی جاتی ہے ، ایسا نظام چاہیے جو عوام کے لئے بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں کسی کا پروٹوکول نہیں ہوگا ، وزیر اعلیٰ بھی بغیر پروٹوکول ہو گا ۔