کراچی(ویب ڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے انھیں سکھایا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔اپنے ایک بیان میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے چھوٹے بھائیوں کی طرح میری تربیت کی، بے نظیر بھٹو نے سکھایا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 برس تک بے نظیر بھٹو کے ساتھ رہا، ان کی جدائی کی وجہ سے میری سیاسی تربیت ادھوری رہ گئی۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ جلسہ دن ایک بجے شروع ہوگا جو شام 5 بجکر 20 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا، جلسے کے دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے