لاہور(ویب ڈیسک) معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی نے چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عطا الحق قاسمی لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین کے فرائض بدستور انجام دیتے رہیں گے اور پی ٹی وی کیلئے اپنی خدمات بھی پیش کریں گے۔ عطا الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی وی کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس ادارے کے وقار کو بلند کریں۔ واضح رہے کہ عطا الحق قاسمی پچھلے چالیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ عطا الحق قاسمی روزنامہ جنگ، نوائے وقت سمیت متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں۔ ان کو ان مزاحیہ انداز میں لکھے گئے کالم کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ عطا الحق قاسمی کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن سربراہ نوازشریف اور شہباز شریف کے کافی قریب سمجھا جاتاہے ۔