لودھراں (ویب ڈیسک ) جہانگیر خان ترین نے ن لیگ کے صدیق بلوچ کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا لیکن حسب معمول ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری رہاتاہم فریقین نے مجموعی طورپر دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 کی پولنگ شروع ہوئی تو صبح 8 بجے مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق خان بلوچ نے اپنا ووٹ بوائز ہائی سکول حویلی نصیر خان میں کاسٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانگیر خان ترین نے پولنگ کے دن سے 3 روز قبل تک 50 کروڑ سے زائد کی رقم فی کس 3ہزار روپے ووٹ خریدنے پر صرف کی ہے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہاں ہے کہ ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی لودھراں میں جاری ہے۔ راتوں رات سڑکیں ‘ سولنگ ‘ فلٹریشن پلانٹس ‘ ٹرانسفارمر ‘ سوئی گیس کے کنکشن ‘ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق وغیرہ سے نوازا جارہا ہے۔ اس سے قبل جہانگیر ترین نے ساڑھے 10 بارہ ایم پی آر بوائز ہائی سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا