جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کسٹم کی تاریخ میں پہلی بار نان ڈیوٹی پیڈ بحری جہاز دھر لیا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کسٹم انٹیلی جنس کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس چور بحری جہاز پکڑا گیا ہے تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں بحری جہاز لانچوں چھوٹے جہازوں کے ذریعے اسمگلنگ کا دھندہ عشروں سے جاری ہے مگر پاکستان کو اسمگلروں نے ترنوالہ سمجھنے کی غلطی جوں ہی کی ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن امتیاز احمد خان نے اپنےمخبرسے اطلاع ملتے ہی 90کروڑ روپے مالیتی اسمگل کئے گئے چھوٹے بحری جہاز (TUG) کو رنگے ہاتھوں قبضے میں لے لیا۔ کسٹم انٹیلی جنس نے جنگ کو بتایا کہ یہ بحری جہاز سنگا پور میں بنا تھا یہ تین منزلہ بحری جہاز ہے اسمیں 100 میٹرک ٹن کارگولایا لے جایا جاسکتا ہے یہ دو ہزار ماڈل کا بحری جہاز ہے اسکا نام شریف پائنیر ہے اسکی مالک ورلڈ گلوبل کمپنی ہے جو شریف پائنیر بحری جہاز دبئی سے کراچی کے قریب 9 کلو میٹر کھلے سمندر میں پکڑا گیا کیونکہ اسکی کسٹم ڈیوٹی اور دوسرے ٹیکس ادا نہیں کئے گئے تھے جو 10 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں اسکی جی ڈی (GOODS DECLRATION) بھی برآمد کر لی گئی ہے یہ بحری جہاز گہرے سمندر میں کھڑا ہوا تھا اور یہ پٹرولیم بردار بحری جہازوں کو سپورٹ دینے کا کام کرتا تھا۔ تیل بردار جہازوں کو گودی تک لے جاتا تھا۔ جب یہ پکڑا گیا اسوقت یہ ایم وی سن رائز بحری جہاز کو ٹو (TOW) کر رہا تھا یہ جب پکڑا گیا تو چرنا آئی لینڈ سے 3.6 ناٹیکل میل پر بلوچستان کے بحرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود تھا ایف بی آر نے اس شریف پایئنیر جہاز پر ڈیوٹی ٹیکس جمع کرانے کی ہدایات دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…