لنڈی کوتل(نیوز ڈیسک)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی چھاونی کے قریب دستی بم حملہ ہوا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی چھاونی کے قریب نامعلوم افراد دستی سے حملہ کیا۔ حملہ دھماکا شلمان گیٹ کے مقام پر ہوا۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے