بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

سب سے بڑا مسئلہ چوہدری نثار کے حوالے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
APP41-08 ISLAMABAD: September 08 - Federal Minister for Interior and Narcotics Control Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference. APP photo by Asim Shigri
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سب سے بڑا مسئلہ چوہدری  نثار کے حوالے،سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات کا معاملہ چوہدری نثار کے سپرد کردیا ہے،وفاق نے سندھ اسمبلی کی قرارداد کا صرف رینجرز اختیارات سے متعلق حصہ مسترد کیا ہے، گیند اب دوبارہ صوبائی حکومت کے کورٹ میں آگئی ہے، سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے، متحدہ رہنما?ں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انتہائی حد تک جاکر قدم کیا گیا ہے، عمران خان کا رویہ ہمیشہ ڈکٹیٹروں والا ہوتا ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ رینجرز اختیارات کے معاملہ پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ وفاق نے سندھ اسمبلی کی قرارداد کا صرف رینجرز اختیارات سے متعلق حصہ مسترد کیا ہے، وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کی ہے لیکن جس قانون کے تحت سمری دی گئی اسے مسترد نہیں کیا، گیند اب دوبارہ صوبائی حکومت کے کورٹ میں آگئی ہے، وفاقی حکومت نے اپنے خط میں آئین کی کسی شق کا حوالہ نہ دے کر معاملہ کھول دیا ہے، وفاقی حکومت نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس قانون کے تحت رینجرز کو اختیارات دیئے ہیں، سندھ حکومت کے پاس آرٹیکل 147 سے پیچھے ہٹنے کا قانونی اختیار موجود ہے، اگر صوبائی حکومت آرٹیکل 147سے پیچھے ہٹ گئی تو وفاق آرٹیکل 149 کی بات کرے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں، ایک تو یہ کہ وہ روپیٹ کر بیٹھ جائیں، دوسرا آپشن ہے کہ سندھ حکومت ڈٹ جائے اور اختیارات دینے سے انکار کردے، اس صورت میں وفاق آرٹیکل 149کے تحت رینجرز کو اختیارات دے سکتا ہے جو ایک طرح سے سیمی مارشل لائ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے، رینجرز ڈاکٹر عاصم کیس میں سابق تفتیشی افسر کیخلاف ایف آئی آر کیلئے عدالت کے پاس چلے گئے ہیں، سندھ حکومت ہائیکورٹ میں اپیل کرسکتی ہے کہ وفاق سے پوچھا جائے کہ کس قانون کے تحت ہماری سمری مسترد کی گئی ہے، چوہدری نثار آرٹیکل 147کے اندر ہی سارا کام نپٹانا چاہتے ہیں، اگر وفاق نے سندھ میں گورنر راج یا ا?رٹیکل 149کا استعمال کیا تو سندھ میں پیپلز پارٹی مظلوم بن جائے گی اور سندھی قوم پرستی ابھر کر سامنے آئے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میری چڑیا کے مطابق چوہدری نثار نے وزیراعظم کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات کا معاملہ چوہدری نثار کے سپرد کردیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ایک حل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ حکومت اور رینجرز دونوں کو اسی جگہ معاملات روکنے کا کہیںگے،رینجرز کو آن پیپر اختیارات تو دیدیئے جائیں گے لیکن ساتھ ہی ہاتھ ہلکا رکھنے کی ہدایت بھی کی جائے گی، وزیراعظم دونوں کو سمجھائیں گے جو وہی کرسکتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نہیں کرسکتے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سندھ میں آرٹیکل 149کا نفاذ کرتی ہے یا سندھ حکومت آرٹیکل 147 ہی ختم کردیتی ہے تو پھر تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے گی، اگر وفاقی حکومت رینجرز اور فوج کی حمایت کرتی ہے اور سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فارغ کرنے کا سوچ رہی ہے تو یہ صحیح نہیں ہوگا،یہ عمل وفاقی حکومت کیلئے خودکش ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…