اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت پٹرولیم کو گیس مہنگی کر نے سے روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں 38فیصد اضافے کافیصلہ کیا گیاتھا لیکن وزیراعظم نوازشریف نے گیس مہنگی کرنے سے روک دیاہے ¾ گیس کی قیمت میں اضافہ جون 2016میں کیا جائے گا ۔حکام کا کہناہے کہ گھروں میں پہلے ہی گیس نہیں آتی اور قیمت میں اضافے سے عوام کے مشتعل ہونے کا خدشہ ہے ۔