کراچی(نیوزڈیسک) ہمارے معاشرے میں وی وی آئی پی موومنٹ کا کلچر عام ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ جب وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نکلتے ہیں تو وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے پولیس کی درجن بھر گاڑیاں، رینجرز کی بھاری نفری اور ایک ایس پی بھی سکیورٹی بھی ان کے ہمراہ ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہیں جانے کا ارادہ کریں تو گھنٹوں پہلے انکی وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث متعلقہ مقام سکیورٹی کے باعث بند کر دیا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو کی وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے پولیس کی دو درجن گاڑیوں سمیت ایس ایس یو کمانڈوز، آر آر ایف کی نفری اور ٹریفک سارجنٹ سمیت سادہ لباس والے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے بڑے سائیں کے پروٹوکول کے لئے کتنی گاڑیاں ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں