لودھراں (نیوزڈیسک) (ن) لیگ کی طرف سے کھڑے ہونے والے جہانگیر ترین کے حریف صدیق خان بلوچ کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی طرح روئیں گے نہیں بلکہ بہادری سے اپنی شکست تسلیم کریں گے،تحریک انصا ف کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی ہارنے لگے تو دھاندلی کا شور مچاتی ہے جبکہ ہم میں اتنا ظرف موجود ہے کہ شکست تسلیم کریں ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 39496کی لیڈسے کامیابی حاصل کی۔۔ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد جہانگیرخان ترین نے کہاکہ میری کامیابی کارکنوں کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ لودھراں کے باشعورعوام نے وزیراعظم کے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کومستردکرکے ثابت کردیاہے کہ لودھراں کے عوام کوکسی بھی حربے سے خریدانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس کاثبوت آج سامنے آگیاہے۔