لودھراں(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے امیدوارصدیق خان بلوچ نے ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے روایتی سیاستدانوں والے تمام حربے استعمال کئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ن لیگ نے جب صدیق خان بلوچ کواپناٹکٹ جاری کیاتواس وقت ن لیگ کے سربراہ نوازشریف نے لودھراں میں ڈھائی ارب روپے کے کسان پیکج کااعلان کیاجس پرتحریک انصاف نے شدید احتجاج کیاتھااورالیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیاتھالیکن بعد میں عدالت نے اس ڈھائی ارب روپے کے کسان پیکج کوجاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی ۔اس کے بعد صدیق خان کے حمایتوں کی ایک ڈانس پارٹی کی ویڈیوبھی لیک ہوئی جس کاعوام میں اچھاتاثرنہیں گیا۔اس کے علاوہ ن لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی طرز پرپارٹی کے گانے بھی مختلف فنکاروں سے ریکارڈکراکے جاری کئے لیکن اس کے باﺅجود صدیق خان بلوچ جہانگیرخان ترین کوشکست نہ دے سکے