لودھراں (نیوزڈیسک ) حلقہ این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے اب تک کے نتائج پر اطمینا ن کا اظہار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آج پولنگ کے دن دھاندلی نہیں ہوئی لیکن پری پول دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک نتائج حوصلہ افزا ہیں ،حلقے میں فوج کی تعیناتی سے کافی فرق پڑا ہے اور تحریک انصاف ان علاقوں سے بھی جیت رہی ہے جہاں پہلے ہاری تھی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن پولنگ میں دھاندلی نہیں ہوئی البتہ پری پول دھاندلی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ڈھائی سال میں یہ پہلاموقع ہے کہ جب پی ٹی آئی کے کسی رہنماءنے کسی بھی انتخابات میں دھاندلی کاالزام نہیں لگایا۔اس سے پہلے پی ٹی آئی 2013کے عام انتخابات ،تمام ضمنی انتخابات اوربلدیاتی انتخابات میں ہارنے کے بعد ہمیشہ یہی کہتی رہی کہ دھاندلی ہوئی ۔