جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

لودھراں انتخابات ،اتنی برتری کہ پکڑنامشکل ہی ناممکن

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (نیوزڈیسک) لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیر خان ترین نے 85517جبکہ ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ نے 60601ووٹ لے کردوسرے نمبرپرہیں،ابھی تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارکو24916ووٹوں کی برتری حاصل ہے ۔ابھی تک 194پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…