لودھراں(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے لودھراں سے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ این اے 154 کے انتخاب کا جو بھی نتیجہ آیا وہ قبول کروں گا۔اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صرف فوج پر اعتماد ہے، آج فوج ہے تو اسی لیے اچھی پولنگ ہورہی ہے اور اگر فوج نہ ہوتی تو لودھراں میں دنگل ہوتا تاہم تحریک انصاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی کے لئے مسلم لیگ (ن) جو کچھ کرسکتی تھی اس نے کیا ہے جب کہ حلقے میں گڑ بڑی کے لئے لیگی رہنما غفار ڈوگر اپنے ملتان اور مظفرگڑھ سے 200 غنڈوں کے ساتھ حلقے میں آئے ہیں جس کی فوٹیج میڈیا نے بھی بنائی اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) جنون کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے حلقے میں جلسہ کیا جس کے جواب میں ہم نے بھی ویسا ہی کیا تاہم الیکشن کمیشن ناکام ادارہ ہے اسے بند کر کے سب کو گھر بھیجنا چاہیئے۔