کراچی (نیوزڈیسک) بلاول بھٹوزرداری کے لیاری میں ایک ہسپتال کے افتتاح کے موقع پرپروٹوکول کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی بسمہ فیصل کے والد فیصل پرکراچی کی ضلعی انتظامیہ نے دباﺅ ڈالناشروع کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈپٹی کمشنرساﺅتھ اورپولیس افسران نے فیصل سے ملاقات کی اوراس کے بعد بسمہ کے اہلخانہ دباﺅ ڈالاجارہاہے کہ وہ گھرسے نہ نکلیں جبکہ ڈپٹی کمشنرنے فیصل کواپنی گاڑی میں بیٹھاکرنامعلوم جگہ پرلے جایاجارہاہے ۔اس سے قبل انتظامیہ نے فیصل سے کہاکہ وہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پربات کرلیں لیکن اس کے انکارپرانتظامیہ اس کواپنے ساتھ لے گئی ہے ۔