ملتان(ویب ڈیسک) شریف پورہ میں ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔ ملتان کے علاقے شریف پورہ میں پولیس نے ایک گھرسے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ جن میں ایک مرد ، عورت اور 4 بچے شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے لاشوں کی شناخت محمد اشفاق، اس کی بیوی نسیم مائی، بیٹے 14 سالہ عنصر، بیٹی 3 سالہ فاطمہ، 5 سالہ علیزا اور6 سالہ علیشا کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او افضل قریشی کا کہنا ہے کہ گھرکا سربراہ محمد اشفاق محنت مزدوری کرتا تھا، اشفاق کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ اشفاق نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو زہریلا کھانا کھلایا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاہم واقعہ قتل ہے یا خود کشی اس کی دونوں پہلووں پرتفتیش کی جارہی ہے۔