پشاور (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہیکہ فاٹا کی عوام کو خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ خیبرپختونخوا میں آنا چاہتے ہیں یا علیحدہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں فاٹا میں جو بھی تبدیلی آئے گی وہاں کی عوام کی مشاورت سے آئے گی ۔ فاٹا میں جو بھی سسٹم لایا جائے مرحلہ وار لایا جائے ۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنا رہے ہیں جو سفارشات دے گی قبائلی علاقوں میں اس کا امن ہو گا تو پھر پورے پاکستان میں امن ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بنانا چاہئے فاٹا کے لوگ ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں تو اچھا ہے فاٹا کو قومی دھارے میں لانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو اختیارات ملنے چاہئیں فاٹا میں انگریزوں کا نظام تبدیل ہونا چاہئے فاٹا کی تعمیر نو کے سپیشل پیکج ہونا چاہئے جو صرف وہاں کی عوام پر ہی خرچ ہونی چاہئے ۔ پہلے جو پیکج آئے وہ فاٹا کی عوام کی تعمیر نو پر ہی خرچ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن ہو گا تو پورے پاکستان میں امن ہو گا ۔ قبائلی عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی آزادی دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کافی نقصان ہوا جس کو پورا کرنے کے لئے کے پی کے حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں قبائلی سسٹم میں بہترین سسٹم یہ ہے کہ وہاں پر گاؤں کو آزاد حیثیت حاصل ہے