ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیرا عظم سیکرٹیریٹ میں پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ قائم

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اہم اور ترجیحی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے وزیرا عظم سیکرٹیریٹ میں پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ ( پی ایم ڈی یو)قائم کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم سیکرٹیریٹ کی جانب سے آٹھ ایس گروپ تشکیل دےئے گئے جو کہ 23 اہم ترجیحی منصوبوں اور مختلف سیکٹر میں وزارتوں کی کارکردگی کی دیکھ بھا ل کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ ( پی ایم ڈی یو) کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کرے گی جو کہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہورہے وزیرا عظم کی جانب سے تمام وزارتوں، محکموں،اور ڈویثرن کو ہدائیت کی گئی وہ ان منصوبوں سے متعلق تازہ ترین پیشرفت سے پی ایم ڈی یو کو وقتا فوقتاٰ آگاہ کرتے رہیں اور اس حوالے سے وزیر اعظم سیکرٹیریٹ وزارتوں کی کاکردگی کو بھی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹر کر ے گی وزیراعظم سیکرٹریٹ نے آٹھ ایسے گروپس بھی تشکیل دےئے ہیں جو مختلف وزارتوں کی دیکھ بھال اور مختلف سیکٹر میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے پہلا گروپ عدنان گیلانی کی سر براہی میں تشکیل دیا گیا ہے جو کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے متعلقہ منصوبوں کی دیکھ بھال کرے گا ان منصوبوں میں پائپ لائن،ایل این جی کے تھری پاور پلانٹ،نادرن ساؤتھ پائپ لائن منصوبے،گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبے،اور ایل این جی ٹرمینل شامل ہیں ۔ڈاکٹر شازیہ غنی کو وزارت پانی وبجلی، وزارت ریلوے،ایس بی پی، حنین مسعود کو پورٹس اینڈ شپنگ،پورٹ قاسم، اور نیلم جہلم ، عمر شبیر این ٹی ڈی سی، پی پی آئی بی سمیت ڈسکوز کے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے اسی طر ح نادیہ اشرف نیپرا، اے ای ڈی بی اور اوورسیز سولر اور وائنڈ پراجیکٹس کو دیکھیں گی حنا اختر خان سند ھ اور بلوچستان میں حبکو پاور پراجیکٹس، اینگرو تھر پاور پراجیکٹس، اور ایس ایس آر ایل جبکہ عمر حمید کی سربراہی میں ٹیم وزارت مواصلات این ایچ اے،سی اے اے ، جی ڈی اے ، اور پاک چین اقتصادی راہداری ، اور گوادر ائیر پورٹ جیسے منصوبوں کی نگرانی کریں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…