اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار دہشت گردوں کی معاونت کا الزام پیپلزپارٹی پر لگا رہے ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے سیاسی لڑائی لڑنی ہے تو کھل کر لڑیں،اداروں کو سیاسی لڑائی میں نہ لائیں،ان حالات میں فوج اور رینجرز کو الجھانا بہت خطرناک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چیمپئن بنے ہوئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ان سے زیادہ اور کوئی نہیں۔