لودھران(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے پاک فوج پراعتماد ہے، اگر فوج ہے تو یہاں انتخابات درست ہو رہے ہیں۔ لودھراں ضنی انتخاب کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لودھراں اچھی سیاست کرنے کیلئے آیا ہوں ، صدیق بلوچ نے ساری زندگی بدمعاشی کی ہے، میں پڑھا لکھا انسان ہوں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ناکام ہے اس ادارے کو بند کر کے سب کو گھر بھیجنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جنون کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی، پولنگ کی صورتحال بہتر ہے، پاک فوج نے کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا کوئی شخص باہرسے نہیں آیا، ن لیگ کے لوگ باہر سے آئے ہیں۔