ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارتی افواج کا کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی پاسداری پر اتفاق

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی پاسداری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے بٹالین کمانڈروں کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مفاہمتی عمل جاری رکھنے، رابطوں کو بحال رکھنے اور ایل او سی پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی وزارت دفاع کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل منیش مہترا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے چکاں دا باغ میں ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحوال میں ہوئی، جس سے فلیگ میٹنگ کے دوران دونوں جانب سے مستقبل میں اعتماد سازی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے حالیہ کوششوں کو فائدہ پہنچے گا۔کرنل کے عہدے کے افسران نے دونوں جانب سے وفد کی قیادت کی اور مختلف مسائل، جن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پار کرنے والے سویلین افراد کی واپسی، فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ایل او سی کے قریب تعمیراتی کام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔کرنل منیش مہترا کا کہنا تھا کہ ’ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران دونوں جانب سے وفد کی قیادت کرنل عہدے کے افسران کررہے تھے جنھوں نے حالیہ دنوں میں ایل او سی پر امن اور سکون کے قیام کے لیے دونوں جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال کو جاری رکھنے کی اہمیت اور مذاکراتی عمل کے قیام کے لیے رابطوں کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔انھوں ںے کہا کہ ’فلیگ میٹنگ کا اختتام مثبت پیغام سے ہوا اور زیرو پوائنٹ پر دونوں جانب سے مسکراہٹوں اور مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس میں عام شہریوں کی شہادت کے ساتھ املاک اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…