کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران نواز شریف کی والدہ نے ان سے ایک وعدہ لیا اور کہا کہ ”تو میرے وطن سے آئی ہے ،وعدہ کر سم بندھ سدھار کے جائے گی“۔ ششما سوراج نے بھارت کی سرزمین پر قدم رکھنے سے قبل اپنا وعدہ پورا کردیا۔بھارت میں پیدا ہونے والی نواز شریف کی والدہ شمیم اختر قیام پاکستان کے بعد کسی بھی بھارت سے آئے مہمان سے نہیں ملی ،ششما سوراج پہلی بھارتی مہمان ہے جن سے انہوں نے ملاقات کی۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے حال ہی میں پاکستان کا جب سفر کیا، تو انہوںنے شریف خاندان کی چار نسلوں سے ملاقات کی۔بھارتی وزیر خارجہ نے وزیر نواز شریف ،ان کی والدہ، بیٹی اور پوتیوں سے ملاقاتیں کیں جس کا انکشاف ششماسوراج نے گزشتہ پیر کو لوک سبھا میں کیا۔