منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری ،پاک فوج بارے اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری پرجیکٹ کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی سیل کے قیام کے لئے مسلح افواج سے ریٹائرڈ 2000 اہلکاروں کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتی کی منظوری حکومت سندھ نے دے دی۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ذیر صدارت اجلاس میں پاک چائنا اقتصادی راہداری پروجیکٹ سمیت سندھ میں جاری دیگر ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ چائنیز ماہرین ، اسٹاف و دیگر غیر ملکیوں کے لیے اختیار کردہ سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ / کرائمز اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری ، ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو مذکورہ پروجیکٹ کے لئے نامزد کردہ فوکل پرسن ڈاکٹر امین یوسف زئی نے بتایا کہ صوبے بھر میں چائنیز کی سیکیورٹی کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے میں پہلے سے جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر مصروف اور اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے لئے دیگر چائنیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مرتب کردہ حتمی ایس او پی کی تفصیلات سے بھی آئی جی سندھ کو آگاہ کیا ۔انہوں نے مذید بتایا کہ سندھ میں چائنا کے 111 ترقیاتی پروجیکٹس پر کام جاری ہے اور ان پروجیکٹس پر 1500 سے زائد چائنیز باشندگان کی سیکیورٹی کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کے لئے مرتب کردہ ایس او پی میں چائنیز قونصلیٹ کے کمرشل کاوُنسلر / فوکل پرسن سے ہونیوالی مشاورت اور ان کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے جسکا مقصد اعتماد سازی کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنانا ہے ۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ مرتب کردہ حتمی ایس او پی کو برائے باقاعدہ اعلامیہ کے اجراءکے لئے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو ارسال کیا جائے ۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے لئے خصوصی سیکیورٹی سیل کے قیام کے حوالے سے مسلح ا فواج سے ریٹائرڈ 2000 اہلکاروں کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتی کی حکومت سندھ نے منظوری دیدی ہے لہذا اس ضمن میں ریکروٹمنٹ کے عمل کا آغاز کیا جائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…