اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیس ¾ بجلی بحران اور مہنگائی پر نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تودہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو دینگے ¾ جنرل راحیل شریف بھی اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہیں ۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے بتایاکہ ضرب عضب میں جانوں کی قربانیاں توفوج دے رہی ہے جو آگے لڑرہے ہیںچونکہ نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں جیسے کہ بجلی نہیں ہوتی ، گیس چلی جائے یا مہنگائی بڑھ گئی ، ٹماٹر 80 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئے ہیں، ان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ، اسی طرح جب کوئی اچھی چیز ہوتی ہے ¾ امن میں اضافہ اور دہشتگردی کی کمی ہوئی ہے تووزیراعظم کو کریڈٹ تو دیں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ راحیل شریف بھی اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہیں ، دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے اور عوام اس کا کریڈٹ انہی کو دیتے ہیں ، پہلے بھی تو دس سال سے فوج قبائلی علاقوں میں موجود ہے ،عوام سمجھتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کردیا، ہردہشتگرد کے پیچھے گئے ، دہشتگردی میں کمی اورراحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے ۔