اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاک روس بڑھتے ہوئے تعلقات،ماسکو میں اہم پاکستانی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں،سینٹ کومشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا ہے کہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ اس وقت حکومت کی زیر ملکیت عمارتوں میں 50 سفارتی مشنز کام کر رہے ہیں ¾ کرائے کی عمارتوں میں کام کرنے والے مشنز کی تعداد 64 ہے۔ کرایہ موجودہ قواعد اور حکومت سے منظوری کے مطابق دیا جاتا ہے۔ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔