کراچی (نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میںتفتیشی افسر کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی ہے۔رینجرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تفتیشی افسر نے دہشت گردی کے الزام میںگرفتار ڈاکٹر عاصم کو از خود رہا کردیا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے ٹھوس شواہد کو نظر انداز کر کے بدنیتی پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کر کے اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اسلئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سیکشن 27 کے تحت کاروائی کی جائے۔ درخواست مدعی مقدمہ سپرنٹنڈنٹ رینجرز عنایت اللہ درانی نے دائر کی۔