پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار۔۔۔! تحریک انصاف نے وہ کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن اسمبلی مہرتاج روغانی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں،خیبرپختونخوا اسمبلی کے123اراکین اسمبلی میں سے ایک سوانیس اراکین نے ووٹ پول کیا۔چودہ ماہ کے عرصے سے خالی ڈپٹی سپیکر کی نشست پر آخر کار انتخابات کاانعقاد ہوگیا ،اسپیکر اسد قیصر نے پریذائیڈنگ افیسر کے فرائض انجام دیئے ،پولنگ میں ایک سو چوبیس اراکین میں سے ایک سو انیس اراکین نے ووٹ پول کیا،نتائج کے مطابق حکومتی بینچ کی رکن اسمبلی مہرتاج روغانی ستتر ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوارارباب اکبرحیات نے 37 ووٹ حاصل کئے،اسپیکراجلاس کی صدارت کے باعث ووٹ پول نہ کرسکے۔رکن اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی،امجدخان آفریدی، اورملیحہ علی اصغرخان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی،ووٹنگ کے دوران قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی اور حکومتی اتحاد کے رکن بخت بیدار خان کا ووٹ اس بنا پر منسوخ کر دیا گیا کہ انہوں نے اپناووٹ پول کرنے سے پہلے وزیراعلی کودکھایا تھا ،اسپیکر نے بخت بیدار کا ووٹ منسوخ کیا ،کامیابی کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے مہرتاج روغانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔