کراچی (نیوزڈیسک)پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایدھی سینٹر سے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،زیورات دیگر سامان لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے کے سونے کے زیورات برآمد کرلیے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 5کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔یہ بات ڈی آئی جی سی آئی اے عبداللہ شیخ نے منگل کو اے سی ایل سی کے دفتر میںپریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔انہوںنے بتایا کہ مشہور سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس میں 2014میں ہونے والی ڈکیتی جس میں ملزمان نے 14کروڑ روپے مالیت سے زائد کے زیورات ،نقدی اور پرائز بونڈ لوٹے تھے کے مرکزی ملزم عمیر شاہ کو اے سی ایل سی کے ایس ایس پی سید عرفان علی بہاد کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر کورنگی میں کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔جبکہ اس سے قبل ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے 4ملزمان گرفتار کیے جاچکے تھے ۔ملزم عمیر شاہ کی نشاندہی پر واردات کے بعد دبئی فرار ہوجانے والے ملزم جام اختر کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا ۔ملزم کی نشاندہی پر طلائی زیوارت اندازاً 5کلو گرام اس کے صحن سے برآمد کرلیے گئے ۔جام اختر کے بھائی اجمل کو اس سے قبل گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ ایک دوسری کارروائی کے دوران اے سی ایل سی ٹیم نے چار ملزمان محمد نعیم ولد مبین خان ،عرفان شاہ ولد نواب شاہ ،محمد حسین ولد کرامت اللہ اور محمد عابد ولد ناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سوزوکی مہران ATP-351برآمد کرلی ہے ۔جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی پولیس پارٹی نے 2ملزمان عاطف مسیح ولد عارف مسیح اور شہزاد ولد کرشان کو گرفتار کیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شارع نور جہاں کے علاقے میں نقدی چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کے دوران سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔انہوں نے اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر کو دو لاکھ روپے نقد انعام اور اسناد کا اعلان کیا جبکہ اپنی جانب سے 50ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔واضح رہے کہ اس واردات میں ملوث 2ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
عبدالستارایدھی کے دفترمیں کروڑوں کی ڈکیتی،مرکزی ملزم گرفتار،سنسنی خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اختتام کا آغاز
-
ایران، اسرائیل امریکا جنگ،بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
-
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں، حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ!
-
دو چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈر کی موت پر اظہار افسوس کرنے پر سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو بیٹے نے تنقید کا...
-
آیت اللہ خامنہ ای ایک ہاتھ چادر کے نیچے کیوں ڈھانپ کر رکھتے تھے؟
-
سونا ہزاروں روپے مہنگا فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی ناقص کارکردگی، پہلا استعفیٰ آگیا
-
سحری میں اہل خانہ کا اجتماع ،دوشیزہ نے باپ کو قتل کرڈالا
-
روس کی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی
-
پاکستان کی درخواست پر ایران نے سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دے دی
-
سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کشوں کے لیے خوشخبری



















































