اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

رینجرزکی تعیناتی کامعاملہ ،سرکاری موقف سامنے آگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کر لیا جائے گا ،حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل اور مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی، منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کراچی آپریشن پر متحد ہیں، کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا اور منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کا موقف یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان میں سیاسی مفاہمت کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے اپنا کردارا دا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی کے امن پر ہماری توجہ مرکوز ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، سب آئین و قانون کے اندر رہ کر اپنا کام کر رہے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے، ہم کبھی قانون کے آگے رکاوٹ نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو موصول ہو گئی، قانونی ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں، آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ قبل ازیں مقامی ہوٹل میں پاکستان کی معیشت پر سمگلنگ کے اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں سمگل شدہ اشیاء کی تجارت کی ہمارے مذہب میں اجازت نہیں ہے ۔ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام مشکل اور دشوار کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررین کی تجاویز کی روشنی میں حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم اپنے آپ کو خطرات میں ڈالے بغیر سمگلنگ کی روک تھام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کوئی ایک فرد بھی لاپتہ نہیں ہوا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…