کراچی(نیوزڈیسک) بق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہر بار فوج کیوں اقتدار پر قبضہ کرے بلکہ عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ رینجرز اچھا کام کررہی ہے اسے اختیارات دینے چاہئیں ، سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں۔ ملک کے لئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے۔انہوں نے منگل کے روزایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اس روکنے کی ضرورت ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں کمی کرنا صحیح نہیں ہے۔ رینجرز اچھا کام کر رہی ہے اسے پورے اختیارات دینے چاہیں۔ سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورننس اور اکانومی کا تعلق بہت قریب کا ہے۔مقامی کارکردگی عالمی کارکردگی پراثر انداز ہوتی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے 100بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے۔ اپنے دور حکومت میں جو عزت ملی وہ مقامی کارکردگی کی بدولت تھی جس کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئی۔