کراچی(نیوزڈیسک)مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وائسرائے نہ بنیں ،وفاق سندھ اسمبلی کے اختیارات سے انحراف کررہاہے ،صوبوں کیلئے پیداکی گئی پریشانی کے اثرات وفاق پرمرتب ہوں گے ،ڈاکٹرعاصم کے خلاف عدالتوں کافیصلہ تسلیم کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہرمعاملے پرڈرکربیٹھ جائے گی توکچھ بھی نہیں ہوسکے گا،کبھی طالبانسے خوف زادہ ہوجاتے ہیں ،وفاقی حکومت کی سکت کااندازہ ہوگیاہے ،مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں ،وزیرداخلہ وزیراعلیٰ سے بات کرنے سے کیوں خوف زدہ ہیں ،ہم نے رینجرزکی کارروائیوں پرکبھی اعتراض نہیں کیا،وفاق سندھ اسمبلی کے اختیارات سے انحراف کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی عدالتوں کااحترام کرتی ہے ،اورآئندہ بھی کریگی،ہم وہ نہیں ہیں مخالف فیصلے آنے پرعدالتوں پردھاوابول دیں ،ڈاکٹرعاصم کیس کافیصلہ عدالت جوبھی کرے گی تسلیم کریں گے