اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کیاسندھ میں گورنرراج لگ سکتاہے ؟جاویدچوہدری کاتہلکہ خیزانکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات محدود کر کے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ذمہ داریوں اور ٹینشنوں میں اضافہ کر دیا‘ ملک کے مختلف حلقے اس قرارداد کو فوج اور رینجرز کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار اور میزبان جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جاوید چوہدری نے کہاکہ سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات محدود کر کے قائم علی شاہ اور چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے خلاف گھمبیر سازش کی ہے۔ کیونکہ اس قرارداد کے بعد رینجرز کو مشکوک افراد‘ دہشت گردوں کے معاونین اور ان کو مالی امداد دینے والوں کے خلاف آپریشن سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی تحریری اجازت درکار ہو گی‘ اسی طرح سرکاری دفاتر کی تلاشی اور سرکاری ملازمین کی گرفتاری سے پہلے چیف سیکرٹری کا اجازت نامہ ضروری ہوگا‘جس کی وجہ سے دونوں کا ورک لوڈ بڑھ جائے گا‘ قائم علی شاہ ریلیکس شخصیت ہیں‘ یہ عموماً سرکاری تقریبات‘ کابینہ کے اجلاسوں اور بریفنگ کے دوران سو جاتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ تھر کی صورتحال پر بریفنگ جاری تھی لیکن شاہ صاحب نیند پوری کر رہے تھے ،سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا تھا شاہ صاحب نیند کے مزے لوٹ رہے تھے اس کے علاوہ بھی مختلف تقریبات ہیں جن میں شاہ صاحب گہری نیند کے مزے لیتے ہیں اوراس میں ان کا کوئی قصور بھی نہیں‘ یہ پاکستان کے بزرگ ترین سیاستدان ہیں‘ان کی عمر اس وقت تراسی سال ہے‘ اس عمر میں انسان تھک بھی جاتا ہے‘ اسے نیند بھی آتی ہے اور یہ بھول بھی جاتا ہے (ساٹس‘ زرداری شہید‘ کراچی میں بارش‘ غلط شعر) اور یہ بھینس کے قریب بھی چلا جاتا ہے اور یہ چلتے چلتے (لڑکھڑا) بھی جاتا ہے۔اس قرارداد کے بعد اب شاہ صاحب سو بھی نہیں سکیں گے اور ذہنی طور پر غیر حاضر بھی نہیں رہ سکیں گے‘ کیوں؟ کیونکہ رینجرز ہر آپریشن سے پہلے ان سے تحریری اجازت مانگیں گی اور اس اجازت کےلئے انہیں چوبیس گھنٹے (موجود) اور چوکس رہنا ہو گا‘ یہ اب زرداری صاحب کو رپورٹ کرنے کےلئے (دوبئی) بھی نہیں جا سکیں گے‘ اسی طرح چیف سیکرٹری بھی اب چھٹیاں نہیں منا سکیں گے‘ ان کو بھی اب ہر وقت رینجرز کےلئے تیار رہنا ہوگا لہٰذا میں سمجھتا ہوں‘ یہ قرار داد شاہ صاحب اور چیف سیکرٹری صاحب دونوں کے خلاف سازش ہے۔دونوں اب اپنی ری لیکس زندگی کو بائی بائی کردیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قرارداد کے خلاف پہلا احتجاج ہوا‘ تاجروں اور عام شہریوں نے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا‘ تاجروں نے اسمبلی کے گھیرا? کی دھمکی بھی دی اور سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے بھی اعلان کیاکہ کراچی کا آپریشن فل سونگ میں چلتا رہے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…