اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بجٹ میں سے 80 ارب روپے آصف زرداری نے وصول کئے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئی نہیں چلا رہا لیکن مزے آصف زرداری لوٹ رہا ہے سندھ حکومت کا ہر منٹ کروڑوں روپے کا ہے۔ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے ذمہ یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ سندھ بجٹ میں سے 14 فیصد آصف علی زرداری کو دیں جو کہ تقریباً 80 ارب روپے سے زیادہ بنتا ہے جو وزیر خزانہ سالانہ ان کو دے رہے ہیں یہ ایک منسٹری کا حصہ ہے۔ سندھ حکومت کے ہر شعبے میں کرپشن ہے اور اس کرپشن کا 80 فیصد حصہ آصف علی زرداری کو جاتا ہے اور 20 فیصد وزراء، سیکرٹریوں اور نچلے عملے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
.
زرداری کاطریقہ واردات کیاہے ؟،ذوالفقارمرزانے نیاانکشاف کردیا
22
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں