کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سفیر ڈیوڈ ھیل کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کے روز امریکی سفیر ڈیوڈ ھیل نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات ‘ دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام خطے کا استحکام ہے‘ دہشت ردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے امریکی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ناقابل قدر ہیں امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان سے تعاون کیلئے کوشاں ہے۔