ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارت ، وفاق کے جواب پرسندھ حکومت حیران ؟نئی گیم شروع

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے اس موقف کااظہار کیا ہے کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں کمی نہیں کرسکتی، سندھ حکومت کے بھیجے گئے خطوط پر وفاقی حکومت نے جواب دے دیاہے ۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے او ر صوبائی حکومت اس کے اختیارات پر قدغن نہیں لگا سکتی اور کراچی میں رینجرز کی طرف سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف جاری آپریشن کا تسلسل برقرار رکھاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ازحد ضروری ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن سے ظاہر ہوتا ہےکہ صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات پر قدغن لگانا چاہتی ہے۔ جبکہ رینجرز کے اختیارات متعلقہ قوانین میں واضح کردئیے گئے ہیں۔ کوئی صوبائی انتظامیہ اپنی مرضی کے اختیارات وفاقی دفاعی ادارے پر لاگو نہیں کرسکتی اور نہ ہی” آدھا تیتر، آدھا بیٹر“ والا معاملہ چلے گا۔ ذرائع نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز و محور ہے۔ اہل کراچی کو پائیدار امن یقینی بنانے کےلئے تمام سیاستی جماعتوں کے اعتماد سے شروع کیاگیا آپریشن محض کسی ایک جماعت یا گروہ کی خواہش پر ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاق کے رینجرز کے اختیارت کے بارے میں جواب پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے رینجرز کے اختیارات کومحدودکرنے رکھنے کی قرارداد کوبرقراررکھنے کےلئے اپنی اعلی قیادت سے فیصلہ کرلیاہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سمری مسترد کردی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیرکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے رینجرز پر قدغن کے حوالے سے موقف کو مسترد کیا جائے گا ۔چوہدری نثارنے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا رینجرز کے حوالے سے موقف غیر قانونی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…