راولاکوٹ(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا مختصر دورہ راولاکوٹ ‘ منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف مختصر دورے پر راولاکوٹ آئے یہاں انہوں نے راولاکوٹ کے گاﺅں دھمنی میں اپنے دیرینہ خاندانی باورچی محمد فاروق کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی-محمد فاروق طویل عرصہ سے نواز شریف کے ساتھ باورچی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں-ان کی اہلیہ کا چند روز قبل انتقال ہوا تھا-راولاکوٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر تمام لوگوں میں زبردست خوشی اظہار کیا-عوام علاقہ کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک عام باورچی کے گھر تعزیت کےلئے آکر حقیقی معنوں میں غریب دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔